جمعه 15/نوامبر/2024

سلفیت

سلفیت میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کا غرب اردن میں ہزاروں کنال زمین پر قبضے کا منصوبہ

اسرائیلی ریاست نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت شہر کی تقریبا 10 ہزار دونم اراضی قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلفیت میں تین شہریوں کو گولی مار دی گئی، آنسوگیس کی شیلنگ سے تین زخمی

اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سوموار کی شام کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قراوہ بنی حسان پر دھاوا بولنے کے وقت ربڑ سے بنی دھاتی گولیوں سے تین فلسطینی زخمی اور درجنوں شہری آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

یہودی آباد کاروں نے زیتون کے 65 پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے کفر الدیک میں شہریوں مصطفی جبارہ، تیسیر یعقوب اور جمیل جمعہ کے زیتون کے 65 پودے اکھاڑ پھینکے اور توڑ ڈالے۔

یہودی آباد کاروں کا فلسطینی شہریوں پر حملہ

یہودی آبد کاروں کے جتھے نے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ یہودی آباد کاروں کو ہفتے کے روز صبح سویرے حملہ کرنے کے لیے قابض اسرائیلی فورسز کی پوری حفاظت اور حمایت دی گئی تھی۔

سلفیت میں مزاحمتی کارروائی پر فلسطینی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی

کل منگل کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے تین یہودی شرپسندوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے خود بھی قابض فوج کی گولیاں کھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ یہ کارروائی صرف 20 منٹ میں انجام دی گئی جس میں 19 سالہ محمد صوف نے بہادرانہ حملے میں تین یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج نے سلفیت کے بروکین قصبے کا محاصرہ کرلیا

کل منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے بروکین کے شمالی داخلی راستے کو بند کر دیا۔

سلفیت کے قصبے میں جھڑپیں، رام اللہ کے گاؤں کا داخلی راستہ بند

اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین آج صبح مغربی سلفیت کے قصبہ قراوہ بنی حسان میں جھڑپیں ہوئیں۔ فوج نے ایک بلڈوزر ضبط کر لیا۔

ناجائز یہودی بستیاں ماحولیاتی آلودگی اور زرعی اراضی تباہ کرنے کا باعث

یہودی آبادکاروں نے بدھ کے روز سیوریج کے گدلے پانی کو سلفیت میں واقع فلسطینیوں کی زرعی زمین میں پھینک دیا۔ اس وجہ سے بڑے پیمانے پر ہوا، پانی اور مٹی کی آلودگی پھیل رہی ہے۔

القسام نے سلفیت میں اسرائیلی چوکی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے28 رمضان المبارک 29 اپریل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک یہودی کالونی ارئیل کے باہر قائم فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حملےمیں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم اسرائیلی فوج نے انہیں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔