جمعه 15/نوامبر/2024

سفری پابندی

فلسطینیوں پر بیرون ملک سفر پر اسرائیلی پابندیاں برقرار،

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بیرون ملک سفر پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن سے اردن جانے والے 49 فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا گیا۔

فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر ناروا صہیونی پابندیاں بدستور جاری

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 106 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیل نے صحافی القیق کوترکی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے روک دیا

اسرائیلی حکام نے فلسطینی صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کو ترکی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر عاید اسرائیلی پابندیوں میں مزید زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے اندرون اور بیرون ملک سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں غرب اردن، بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں اسرائیلی انتظامیہ نے 1045 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔