جمعه 15/نوامبر/2024

سرکاری دورہ

ممبر یورپی پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کرنے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا سامنا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے قابض اسرائیلی اتھارٹی کے سرکاری دورے پر آئی رکن یورپی پارلیمنٹ کو فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روکنے اور اسے ڈی پورٹ کر کے اسپین بھیجنے کی شدید مذمت کی ہے۔

نیتن یاھو چند ہفتوں کے دوران مصر کا سرکاری دورہ کریں گے: عبرانی اخبار

اسرائیل کے عبرانی اخبار'معاریو' نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مصر کا دورہ کریں‌گے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں‌کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

اسرائیل کے پہلے سرکاری وفد کے سوڈان کے سرکاری دورے کا اعلان

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایک سرکاری وفد جلد ہی سوڈان کے سرکاری دورے پر خرطوم روانہ ہوگا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اعلان کے بعد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔