جمعه 15/نوامبر/2024

سراج الحق

غزہ آج کا کربلا،58 مسلمان ممالک نے فلسطینیوں کےلیےکچھ نہیں کیا

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے عالم اسلام کی 74لاکھ افواج اور 58اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں۔ غزہ آج کا کربلا ہے۔

مسلمان ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر کے تیل کی سپلائی بند کریں:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ غزہ فلسطین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی پلان واضح کرے، اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے، مظلوموں کے لیے بین الاقوامی امدادی فلسطین فنڈ قائم کیا جائے، تمام اسلامی ممالک فوری طور پر اسرائیلی سفیروں کو اپنے ممالک سے بے دخل کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔

غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لیے اعلان جہاد کیا جائے:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم پر نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں کی قیادت خاموش، امریکا کے خوف سے فلسطین کا نام نہیں لیتے، بلوچستان اور سندھ کو فتح کرنے کے دعوے ہو رہے ہیں، یہ حکمران اپنے عوام اور شہروں کو ہی زیر کر سکتے ہیں، ان میں جارح اور ظالم کے خلاف بولنے کی جرات نہیں، قوم عہد کرے آیندہ انتخابات میں امریکی ایجنٹوں کو پاکستان فتح نہیں کرنے دیں گے۔

غزہ: اسرائیلی بربریت کےخلاف پورا کراچی امڈ آیا،لاکھوں افراد کا احتجاج

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔

سراج الحق کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں اور قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوں مگوں کی صورت حال سے نکل کر ارضِ مقدس کی آزادی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔

سراج الحق پر خودکش حملہ دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے: ہنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے کو خودکش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل نے رمضان کی مبارک ساعتوں میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں کشت وخون کا بازار گرم کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

فلسطین مزمتی قرارداد سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا: سراج الحق

جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی وجارحیت، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی وغزہ پر بمباری سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ فیصل پر ایک عظیم الشان اور تاریخی ”فلسطین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین سمیت اہل کراچی نے لاکھوں کی تعداد میں مارچ میں شریک ہوکر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

سراج الحق کی جمعةالوداع کےموقع پرفلسطینی نمازیوں پرصہیونی حملےکی مذمت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعة الوداع کے موقع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مساجد کو قبلہ اوّل کی اہمیت اجاگر کرنےکے لیےاستعمال کیا جائے:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں فلسطینی مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کے حق آزادی کے لیے بھرپور آواز بلند کریں۔