جمعه 15/نوامبر/2024

سال 2020

سال 2020ء میں صہیونیوں کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 490 خلاف ورزیاں

فلسطینی صحافتی اداروں اور صحافیوں کا 2020ء بھی گذر گیا مگر ان پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور سختیوں میں‌ کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی صحافت کے گلا گھونٹنے کے ہتھکنڈے بدستور جاری و ساری رہے۔ فلسطین جرنلسٹ یونین کے صدر ناصر ابو بکر نے بتایا کہ گذشتہ برس صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینی صحافت پر490 حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کے سال 2020ء کے دوران فلسطینی ماہی گیروں پر 320 حملے

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں ماہی گیر یونین کی طف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہی گیروں کے حقوق کی سر عام پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ برس روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں پر حملے کیے جاتے رہے۔ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق پر حملوں کے 320 واقعات رونما ہوئے۔

سال 2020ء کے دوران صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 729 مکانات مسمار

اسرائیل میں انسانی حقوق کے میدان میں‌ کام کرنے والے ایک گروپ 'بتسلیم' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 729 مکانات مسمار کیے ہیں۔

سال 2020ء کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 48 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسیران اور شہدا فورم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہدا میں دو خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

سال 2020ء میں صہیونی ریاست کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا احوال

القدس اسٹڈی سینٹر کی جانب سے سال 2020ء کے دوران قابض اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

سنہ 2020ء فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مشکلات کا سال

پوری دنیا کی طرح سال 2020ء اہل فلسطین بالخصوص دوسرے ممالک میں عارضی طور پر قیام پذیر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مشکلات کا سال تھا۔ اردن میں پناہ گزین فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔ جب امریکا نے 'سنچری ڈیل' نامی ایک نام نہاد منصوبہ پیش کیا تو اس کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں مگر رہی سہی کسر کرونا کی وبا نے نکال دی۔ امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی 'اونروا' کی امداد بند کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات بڑھ گئیں اور فلسطینیوں کو بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

سال 2020ء میں عرب ملکوں کی صہیونی دشمن سے دوستی لمحہ بہ لمحہ

سن 2020 میں اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات میں ایک تاریخی تبدیلی دیکھنے میں آئی خاص طور پر سال کی دوسری ششماہی کے دوران عرب ملکوں کی صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کی مہم میں تیزی دیکھے میں آئی۔

سال 2020ء میں فلسطینی صحافت کا گلا گھونٹنے کے صہیونی ہھتکنڈے عروج پر

فلسطینی صحافتی اداروں اور صحافیوں کا 2020ء بھی گذر گیا مگر ان پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور سختیوں میں ‌کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی صحافت کے گلا گھونٹنے کے ہتھکنڈے بدستور جاری و ساری رہے۔

سال 2020ء میں اسرائیلی عدالتوں سے پانچ فلسطینیوں کو عمر قید کی سزائیں

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سال 2020ء کے دوران اب تک اسرائیلی فوجی عدالتوں کی طرف سے نام نہاد الزامات اور مقدمات میں پانچ فلسطینیوں کو عمر قید کی سزائیں سنائیں۔

رواں سال کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 689 املاک مسمار

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں‌ کے 689 مکانات مسمار کیے گئے۔