جمعه 15/نوامبر/2024

زلزلہ

انڈونیشیا میں زلزلے نے قیامت ڈھا دی، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

انڈونیشیا میں قدرتی آفات س نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بجے کے بعد آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ اس دوران متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد خوف و ہراس کے مارے مقامی باشندوں نے زیادہ محفوظ علاقوں میں جا کر پناہ لی۔

فلسطین اور ترکی میں زلزلے کے جھٹکے

ہفتے کی شام جنوبی ترکی اور فلسطین کےبعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر رساں اداروں کےمطابق وسطی اور مشرقی فلسطین میں درمیانے درجے کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ھنیہ کی ترکی میں زلزلے کے دوران خدمات پر فلسطینی نوجوان کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے دوران ریسکیو خدمات اور متاثرہ شہریوں کی مدد کرنے پر ایک فلسطینی نوجوان محمد ابو جحیشہ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

زلزلے کی آفت پر فلسطینی علما کا ترکی سے اظہار افسوس

ترکی کے شہر ازمیر میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے پر فلسطینی علما نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کے مختلف شہروں میں4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شمالی فلسطین میں ہلکی شدت کا زلزلہ

جمعرات کے روز شمالی فلسطین کے علاقے حیفا اور دوسرے شہروں میں ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

ترکی میں تباہ کن زلزلے سے 20 افراد جاں بحق،ایک ہزار زخمی

ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا کے ’مالوکو‘ نامی جزیرے پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں ہلکی شدت کا زلزلہ

فلسطینی علاقوں میں زلزلے کے معمولی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کو شام آٹھ بجے آیا جس کے جھٹکے جنوبی مغربی کنارے، بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور جزیرہ نما سینا میں محسوس کیے گئے۔

ایران کے سرحدی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، 100 افراد زخمی

ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور ا س کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کم سے کم 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ سیکڑوں مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔