جمعه 15/نوامبر/2024

ریڈ کراس

غزہ کی صورتحال تباہ کن،قیدیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں:ریڈ کراس

غزہ میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسلسل جارحیت اور قتل عام کے باعث محصور پٹی کی صورت حال کو تباہ کن اور خوفناک قرار دیا ہے۔

ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ کا جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا دروہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کے ڈائریکٹر جنرل روپر مارڈینی نے کل بدھ کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا جائزہ لیا اور فلسطینی حکام سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

مقید فلسطینی کی زندگی بچانے کے لیے ریڈ کراس سے مدد کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزحمت 'حماس' کے رہ نما اور سابق وزیر برائے امور اسیران نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ریڈ کراس' سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیل میں قید ایک شدید بیمار فلسطینی عاید خلیل عجولی کی زندگی بچانے کے لیے مداخلت کرے۔

ریڈ کراس غزہ میں طبی عملے کو اسرائیلی دہشت گردی سے تحفظ فراہم کرے

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں طبی عملے کو گولیوں کانشانہ بنانے کے واقعات کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی طبی عملے کو تحفظ فراہم کرے اور انہیں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے بچائے۔

فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے ریڈ کراس کے دفتر میں یاداشت پیش

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بہ طور احتجاج ایک یاداشت غرب اردن میں قائم ریڈ کراس کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔

ریڈ کراس نے یمن سے اپنے رضاکار کیوں واپس بلائے؟

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی ( آئی سی آر سی) نے جنگ زدہ یمن سے اپنے عملہ کے 71 ارکان کو ان کے تحفظ کے پیش نظر واپس بلا لیا ہے۔

غزہ،غرب اردن کے دورے نے صدمے سے دوچار کیا:پیٹر ماویر

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے چیئرمین پیٹر ماویر نے اپنے دورہ فلسطین بالخصوص غزہ اور غرب اردن کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے ان کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں۔

یرغمال فوجیوں کی بازیابی، نیتن یاھو مدد کی بھیک مانگنے پر مجبور

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی بازیابی کے لیے طاقت کے تمام حربوں کے استعمال میں ناکامی کے بعد نیتن یاھو انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ریڈ کراس‘ سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کی بازیابی کے لیے صہیونی حکومت کی مدد کرے۔

ریڈ کراس کے چیئرمین کی غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے چیئرمین پیٹر ماوریر نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی غزہ کی پٹی میں نمائندہ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجتماعی بھوک ہڑتال کے 40 دن، فلسطینی اسیران استقامت کا پہاڑ

اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کو آج 40 دن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بھوک ہڑتالی اسیران نے اسرائیلی ہٹ دھرمی کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید احتجاجی حربے استعمال کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اسیران کی طرف سے ان کے مطالبات پورے نہ کیے جانے کے بعد انہوں نے پانی پینا اور نمک کا استعمال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔