جمعه 15/نوامبر/2024

ریاستی دہشت گردی

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کے قریہ قریہ مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں قصرہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں اور فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی کسان کی شہادت کے خلاف پورا فلسطین سراپا احتجاج ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

’ام الحیران‘ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کی درخواست مسترد

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں فلسطینی قصبے ’ام الحیران‘ میں حال ہی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک شہری کی شہادت اور فلسطینیوں کے پندرہ مکانات کی مسماری کے واقعے کی تحقیقات کے لیے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، دوسرا زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مارکر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔

روہنگیا میں ریاستی دہشت گردی جاری، چار ماہ میں 87 ہزار مسلمان بے گھر

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق رابطہ گروپ ’اوچا‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ریاستی جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد اب تک 87 ہزار مسلمان باشندے بے گھر ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید ایک فلسطینی شہید، 5 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع شہر بیت لحم کے نزدیک اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید اور پانچ شہریوں کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 15 فلسطینی گرفتار،4 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید دو فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج جمعہ کے روز مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پر پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ قابض فوجیوں نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک اور فلسطینی ماورائے عدالت قتل

کل جمعرات کو اسرائیل کے دارالحکومت قرار دیے جانے والے فلسطینی شہر تل ابیب میں صہیونی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔