جمعه 15/نوامبر/2024

ریاستی دہشت گردی

صلاح الدین سکول پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری منظم دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ "غزہ شہر کے مغرب میں واقع صلاح الدین سکول پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری، پناہ گاہوں اور نقل مکانی کے مراکز میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تازہ ترین مثال اور کھلی دہشت گردی ہے۔

غرب اردن: فائرنگ سے 6 یہود آبادکار زخمی، فلسطینی حملہ آور شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع بڑی یہودی بستی معالیہ اَدومیم میں ایک شاپنگ مال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھے یہودی آبادکار زخمی ہو گئے ہیں۔

’حوارہ نذرآتش کرنے کے دوران اسرائیلی فوج نےآباد کاروں کی مدد کی تھی‘

گذشتہ شب امریکی ٹی وی چینل ’سی این این‘ چینل نے گذشتہ فروری میں حوارہ قصبے پر آباد کاروں کے حملے کے بارے میں ٹیلی ویژن پر تحقیقات نشرکی کیں، جنہوں نے گاڑیوں اور مکانات کو جلایا اور فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملہ اور حملہ کیا۔

اسرائیلی بربریت جاری،15 سالہ بچہ شہید درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔ شہید فلسطینی بچے کی شناخت مصطفیٰ عامر صباح کے نام سے کی گئی ہے۔

جنین میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید

جمعرات کی سہ پہرایک صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کماندروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں بچے سمیت کئی شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے جنوب مغرب میں عقبہ جبر کیمپ میں اسرائیلی قابض فوجوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، جنین میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کوپیر کی شام گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فرعون صفت صہیونیوں نے رواں سال کے دوران36 فلسطینی بچے شہید کیے

ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل کی طرف سے جمعرات کو شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک صہیونی قابض فوج کی فائرنگ سے 36 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے جسے بے دردی کے ساتھ شہید کرنےکے بعد اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی گئی۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہری شہید، بیوی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہری اوراس کی بیوی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔