چهارشنبه 30/آوریل/2025

رہائی

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی صحافی رہا

اسرائیلی حکام نے ایک ہفتہ قبل حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی صحافی کو رہا کر دیا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12 سال بعد رہا

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو 12 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے 28 سالہ عزمی مروان برکات کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے العین پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

فلسطینی صحافیہ اور سماجی کارکن چھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کی گئی ایک فلسطینی صحافیہ اور سماجی کارکن کوچھ ماہ کی حراست کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی عدالت سے 10 سال بعد رہا

اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 10 سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

اسرائیل جیلوں میں قید تین فلسطینی 12 سال بعد رہا

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے تین فلسطینیوں کو 10، 11 اور 12 سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

فدائی حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار فلسطینی اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی شہری کو ڈیڑھ ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پرالزام تھا کہ اس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں واقع ’’شرونہ‘‘ ہوٹل میں فدائی حملے میں ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کی معاونت کی تھی۔

سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے سات ماہ بعد رہا

اسرائیلی جیلوں میں سات ماہ تک انتظامی حراست میں رہنے والے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری کو رہا کر دیا گیا۔

کڑی شرائط، بھاری مالی ضمانت کے عوض فلسطینی خاتون اسرائیل جیل سے رہا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی ایک سرکردہ خاتون سماجی رہ نما کو اسرائیلی جیل سے پانچ ہزار شیکل ضمانت اور کڑی شرائط کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیل قید سے 15 سال کے بعد رہا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو اسرائیلی حکام نے 15 سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔

چودہ سالہ فلسطینی بچی اسرائیلی جیل سے تین ماہ بعد رہا

اسرائیلی حکام نے ایک چودہ سالہ فلسطینی بچی نوران احمد البلبول کو تین ماہ مسلسل حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا جس کے بعد وہ بیت لحم میں اپنے گھر پہنچ گئی ہے۔