شنبه 22/مارس/2025

فلسطینی صحافیہ اور سماجی کارکن چھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

بدھ 21-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کی گئی ایک فلسطینی صحافیہ اور سماجی کارکن کوچھ ماہ کی حراست کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جیل سے رہائی پانے والی 25 سالہ فلسطینی صحافیہ سماح علاء الدین دویک کو چھ ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ سماح دویک صہیونی فوج اور ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلا رہی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی صحافیہ کو طے شدہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے رہا کیا گیا۔ اس کے اہل خانہ کو جیل کے باہر بلا کردو گھنٹے دھوپ میں انتظار کرایا گیا۔ بعد ازاں شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ رہائی پانے کے بعد فلسطینی صحافیہ کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے اور اسے ایک قافلے کی شکل میں اس کے گھر تک لایا گیا۔

خیال رہے کہ سماح علاء الدین دویک مسجد اقصیٰ کے جنوب میں راس العامود کے مقام کی رہائشی ہے۔ صہیونی حکام نے اسے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک رکھا اور اس کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جنہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی