شنبه 16/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد 783 فلسطینیوں کی بیرون ملک روانگی

فلسطینی محکمہ سرحدی امور وگذرگاہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ہفتے کے روز مصری حکام کی طرف سے رفح گذرگاہ کھولے جانے کے بعد 8 بسوں کا قافلہ 783 مسافروں کو لے کر بیرون ملک روانہ ہوا ہے۔

مصرکا غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے کل ہفتے اور اتوار کو غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مصر اور اسرائیل کی پانندیاں، غزہ کے شہری عمرہ کی سعادت سے محروم!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو مصر کی طرف سے بند کیے جانے اور غزہ کے شہریوں کی غرب اردن کے راستے بیرون ملک سفر پرعاید اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں اس سال غزہ کے شہری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے ہیں۔

مصرنے رفح گذرگاہ دو روز کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی

مصری حکام نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ دو روز کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کردی ہے۔ گذرگاہ صرف دو روز کھولنے کے دوران چند سو فلسطینی بیرون ملک سفر کرسکے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری بدستور بیرون ملک سفر کے منتظر ہیں مگرگذرگاہ کی بندش کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

فلسطینی حکومت کا مصر سے رفح گذرگاہ فوری کھلونے کا مطالبہ

فلسطینی حکومت نے ایک بار پھر مصرسے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقومی گذرگاہ رفح کو دوطرفہ آمد و رفت کے لیے کھول دے تاکہ غزہ میں بیرون ملک علاج کے منتظر ہزاروں مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مصرکی غزہ پر پابندیاں، چار ماہ میں رفح گذرگاہ صرف تین دن کھولی گئی

فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف اسرائیل نے ظالمانہ پابندیاں مسلط کررکھی ہیں وہیں مصری حکومت نے بھی غزہ کے عوام کا ناطقہ بند رکھا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں اب تک صرف 3 دن غزہ کی پٹی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کھولی گئی تھی۔