چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ

رام اللہ میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینی شہریوں پر حملہ

کل اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سنجل کے مقام پر مسلح یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کاشت کاروں پر حملہ کیا اور انہیں ان کے کھیتوں سے نکال باہر کرنے کی کوشش کی۔

اسیر خالد غیدان کو صحت کی سنگین صوتحال کا سامنا

رام اللہ کے گاؤں قبیہ سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ فلسطینی قیدی خالد غیدان کو کرونا واءرس میں مبتلا ہونے کے نتیجے میں صحت کی مشکل صورت حال کا سامنا ہے اور رامون جیل میں نظر بندی کی وجہ سے انکی حالت مزید بگڑ رہی ہے۔

فلسطینیوں‌کی سنگ باری کے نتیجے میں یہودی آباد کار خاتون شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے علاقے دیر نظام میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

فلسطینی خاندان جن کے پیارے برسوں سے دشمن کی قید میں‌ ہیں!

فلسطین کے ہزاروں خاندان ایسے ہیں جن کے پیارے سال ہا سال سے صہیونی زندانوں میں قید ہیں۔ قیدی فلسطینیوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان رہائی سے قبل ان کی ملاقات کا موقع شاذ نادر ہی ملتا ہے۔ اسرائیلی ریاست قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے معاملے میں بھی بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں ‌کی کوششوں کےباوجود بہت کم ایسے ہوتا ہے کہ کوئی فلسطینی قیدی اپنے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کرسکے۔ اگر کسی کو ملاقات کی اجازت دی بھی جاتی ہے تو وہ بھی ایک طویل تو ہین آمیز اور اذیت ناک سفر کے بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ‌ڈائون، 15 فلسطینی گرفتار، قباطیہ میں مسلح تصادم

کل جمعرات کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں ‌کو حراست میں لے لیا۔ اھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر فلسیطنیوں اور قابض فوج کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

معصوم بچے کی شہادت پر فلسطین میں اسرائیل کے خلاف شدید غم وغصہ

جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں 13 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت پر فلسطینی عوام میں صہیونی ریاست کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عباس ملیشیا کا فلسطینی قانون دان پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں بہیمانہ تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق مرکز کی طرف سے عباس ملیشیا کے ہاتھوں ایک نہتے قانون دان پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں ‌نے 15 سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر ایک 15 سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج کا اسپتال پردھاوا، مریضوں سمیت 10 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک اسپتال پر چھاپہ مارا اور اسپتال میں زیرعلاج متعدد مریضوں سمیت کم سے کم 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں فلسطینیوں کا بم حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے المغیر میں سڑک کے کنارے نصب کیے گئے دو بم برآمد کرکے حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔