
’گوگل‘ کاکمال، رام اللہ فلسطین اورالقدس صہیونی ریاست کادارالحکومت قرار
جمعہ-30-ستمبر-2016
عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن ’’گوگل‘‘ کی طرف سے فلسطین کے جغرافیائی اور تاریخی ثقافتی حقائق کی جعل سازی کا ایک خوفناک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی سماجی حلقوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی ایپلیکشنز میں جعل سازی کرتے ہوئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت اور بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالخلافہ قرار دیا گیا ہے۔ نیز مسجد اقصیٰ اور عیسائیوں کے کنیسہ القیامہ سمیت تمام مقدس مقامات کو اسرائیل کے مقدس مقامات کے طور پر دکھایا گیا ہے۔