غرب اردن کے الخلیل شہر میں دیوار فاصل کی تعمیر شروع
جمعہ-24-جون-2016
اسرائیلی وزارت دفاع کی منظوری کے بعد قابض فوج نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں دیوار فاصل کے نئے بلاک کی تعمیر شروع کردی ہے۔ عالمی سطح پر غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دی گئی دیوار کی تعمیر کی منظوری سابق وزیردفاع موشے یعلون کی جانب سے چھ ماہ قبل دی گئی تھی۔