فلسطینی شہری ‘دیوار فاصل’ کی رکاوٹ کیسے عبور کرتے ہیں؟
جمعہ-17-مئی-2019
فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کو جہاں صہیونی ریاست کی قائم کردہ یہودی کالونیوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے وہیں فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ نسلی دیوار نے بھی فلسطینی شہر اور قصبے ایک دوسرے سے الگ کر دیے ہیں۔ یہ نسلی دیوار صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنانےکے لیے تیار کی ہے۔ زیادہ تر یہ دیوار غرب اردن اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے درمیان واقع ہے۔