جمعه 15/نوامبر/2024

دوابشہ خاندان

فلسطینی خاندان کے قاتل یہودی کو 3 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا

اسرائیل کی ایک عدالت نے فلسطینی خاندان کو سنہ 2015ء کو گھر میں آگ لگا کر زندہ جلانے اور اسے شہید کرنے میں ملوث یہودی دہشت گرد کو تین بار عمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں‌ملوث صہیونی دہشت گرد پر فرد جرم عاید

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے پانچ سال قبل غرب اردن میں ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلا کر شہید کرنے میں‌ملوث صہیونی دہشت گرد پر قتل کے تین جرائم کے تحت فرد جرم عاید کی ہے۔

دوابشہ خاندان کے قاتلوں کا دوبارہ ٹرائل شروع

اسرائیل کی مرکزی عدالت میں ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کے جرم میں صہیونی دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث صہیونی دہشت گرد تنظیم کا رکن

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے اللد میں قائم ایک اسرائیلی عدالت دوابشہ خاندان کے ایک قاتل پر یہودی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے جرم میں فرد عاید کی ہے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والا مجرم اسرائیلی فوج میں بھرتی

فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث انتہا پسند صہیونیوں کی اسرائیلی ریاست کی طرف سے حوصلہ افزائی کوئی نئی بات نہیں، اس کی ان گنت مثالیں موجود ہیں۔ اس کی تازہ مثال ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر میں گھس کر زندہ جلانے اور تین افراد کو شہید کرنے میں ملوث ایک مجرم کو فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔

دوابشہ خاندان کا قاتل اسرائیلی عدالت میں بیان دینے سے گریزاں

فلسطین کے دوابشہ خاندان کو گھر میں گھس کر زندہ جلا کر شہید کرنے میں‌ ملوث یہودی دہشت گرد نے بریت کے بعد عدالت میں بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دوابشہ خاندان کا قاتل یہودی دہشت گرد کو معاف نہ کرنے کا اعلان

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے دوابشہ خاندان نے کنبے کے تین افراد کے قتل میں ملوث یہودی دہشت گرد کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ تین افراد کو زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث یہودی دہشت گرد کو صہیونی عدالت سے بری کر کے ریاستی اور عدالتی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ثابت ہوگیا اسرائیلی عدالتیں فلسطینیوں کے قتل میں ملوث ہیں: قدورہ فارس

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی عدالت سے معصوم فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث دہشت گرد کوبری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیل کا ہر ادارہ مجرم اور دہشت گردی میں‌ ملوث ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطین کے دوابشہ خاندان کو زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث دہشت گرد کو بری کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک دہشت گرد اور معصوم فلسطینیوں‌ کے قاتل کو بری کرنے سے پوری دنیا پر عیاں ہوگیا ہے کہ صہیونی ریاست دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس کا ہر ادارہ دہشت گردوں کا نمائندہ ہے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث صہیونی مجرم بری

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے عدالتی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند برس قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی خاندان کو رات کی تاریکی میں گھر میں بند کر کے زندہ جلا کر شہید کرنے میں‌ ملوث مجرم کو بری کر دیا۔