جمعه 15/نوامبر/2024

خان یونس

خان یونس کی میونسپلٹی کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

جنوبی غزہ میں مسلسل بمباری کی زد میں رہنے والی میونسپلٹی خان یونس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری ہمیں بچانے کے لیے ہماری مدد کو آئے۔ میونسپلٹی نے ڈونرز سے کہا ہے کہ ضروری مشینری اور آلات کے ساتھ فوری مدد کرے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ، مزید 13 فلسطیی شہید اور متعدد زخمی

غزہ میں اسرائیل فوج کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ تازہ کارروائیوں کے دوران غزہ کے 13 رہائشی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ سب فلسطینی غزہ کے علاقے خان یونس کے علاقے میں کی گئی جنگی کارروائی میں خواتین اور فلسطینی بچوں سمیت شہید ہوئے ہیں۔

ماجد امجد فلسطین کا کم عمر ترین حافظ قرآن

’’اپنے بچے کو قرآن سکھاؤ، قرآن اسے سب کچھ سکھائے گا۔‘‘ ایک قول ہے جو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس گورنری سے تعلق رکھنے والے امجد ابو عودہ کے دل اور ضمیر میں پیوست تھا۔

خان یونس میں اسرائیلی قابض فوج کی بلڈوزروں کی مدد سے کارروائی

قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلا دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی بدھ کی صبح کی ہے۔

غزہ میں حادثاتی طورپردھماکے میں ایک شہری شہید، بچی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں ایک مکان کے قریب حادثاتی طور پر ہونے والے دھماکے میں ایک شہری شہید اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

خان یونس کے قریب کسانوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ

اسرائیلی قابض فوج نے کسانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ غزہ کی پٹی پر پیر کے روز پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی دیوار کی عقبی پوستوں سے فائرنگ کی ۔

تین فلسطینی گرفتار، اسلحہ سمیت سرحد عبور کرنے کا الزام

اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں غزہ کے سرحدی علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر توپ خانے اور طیاروں سے بمباری

کل ہفتے کی شام کو اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی۔

اسرائیلی بمباری سے سرنگ سے 9 شہدا کے جسد خاکی نکال لیے گئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر 10 روز قبل ایک سرنگ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے 9 مجاھدین کے جسد خاکی گذشتہ روز ملنے کے نیچے سے نکال لیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

مشرقی خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی محدود در اندازی

جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں سوموار کی صبح اسرائیلی فوج کے زیر استعمال بلڈوزروں نے فلسطینی کے محدود علاقے میں دراندازی کا ارتکاب کیا۔