جمعه 15/نوامبر/2024

حنا ناصر

الیکشن کمیشن کے سربراہ کی ‘یو این’ مندوب کوانتخابی تیاریوں پر بریفنگ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلا ڈینوف نے گذشتہ روز رام اللہ میں فلسطینی الیکشن کمیشن کےچیئرمین حنا ناصر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطین میں انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت کی۔

فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی غزہ آمد

فلسطین کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سوموار کے روز غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نےغزہ کی پٹی کےدورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین میں مجوزہ انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیا فلسطین میں اختلافات کے تباہ کن اثرات زائل کرسکیں گے؟

حال ہی فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصرنے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے امیدافزا گفتگو کی۔ فلسطینی دھڑوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ حنا ناصرکا بیان امید افزا اور خوش کن ہے مگر کیا فلسطین میں انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں گی؟

فلسطینی الیکشن کمیشن کے وفد کا دورہ غزہ، حماس کی قیادت سے ملاقات

فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین ھشام کحیل کی قیادت میں کمیشن کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی۔

فلسطینی الیکشن کمیشن کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر نے غزہ کی پٹی کا دورہ کہا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔