جمعه 15/نوامبر/2024

حسان بدران

چین کی جانب سے فلسطینی مفاہمتی اجلاس کی دعوت موصول ہوگئی ہے:بدران

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کوچین کی جانب سے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے ایک جامع اور وسیع قومی فلسطینی مفاہمتی اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی ہے۔ اجلاس میں تحریک فتح اور فلسطین کی دوسری تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنے کیلئے حماس تمام وسائل استعمال کریگی

اسلامی تحریک مزحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کےرکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے جرائم سے قوم تنگ آچکی ہے۔ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے شہریوں کو بھی پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا یہ طرز عمل قطعا ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔