جمعه 15/نوامبر/2024

حراست

دوران حراست شہید فلسطینی کا پوسٹ مارٹم مکمل

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے نے حال ہی میں اسرائیلی عقوبت خانے میں تشدد اور علاج سے محروم رکھے جانے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی طالبعلم کی حراست میں مسلسل 10 ویں بار توسیع

اسرائیل کی فوجی عدالت سالم کی جانب سے زیرحراست فلسطینی طالب علم 22 سالہ عمار یاسر الاشقر کی قید میں مسلسل 10 ویں بار توسیع کی گئی ہے۔ عمار کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے اور انہیں 27 جولائی 2019ء تک پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا چاقو بردار فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعوی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مفرور فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا

قابض صہیونی فوج نے طویل تعاقب کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ شب حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ ٹارچر سیل میں منتقل کردیا ہے۔ 33 سالہ عاصم البرغوثی کو اسرائیلی فوج کئی روز سے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی تھی مگر اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے عاصم کے ایک بھائی صالح البرغوثی کو 12 دسمبرگولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید کے والد عمر البرغوثی اور اس کے بھائی عاصف البرغوثی کو حراست میں لے لیا تھا۔

فلسطینی شہری کا اڑھائی سال میں اسرائیلی عدالت میں 106 بار ٹرائل

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری کا اڑھائی سال سے ٹرائل جاری ہے اور اب تک 106 بار اس کا ٹرائل کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار کو حراست میں لے لیا۔

کم سن عہد تمیمی 48 گھنٹے کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے

اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے کل سوموار کو زیرحراست فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں 48 گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

فلسطینی سماجی کارکن تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے

اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن منذرہ عمیرہ کو گذشتہ روز عوفر نامی اسرائیلی فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تفتیش کے لیے صہیونی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

فلسطینی اسیر بچے کی حراست میں مسلسل چھٹی بار توسیع

اسرائیلی حکام نے کئی ہفتوں سے پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کی مدت حراست میں مسلسل چھٹی بار توسیع کر دی۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیرحراست چھ صحافی رہا

فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے چھ صحافیوں کو پانچ روز تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے، جب کہ ایک صحافی کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔