
‘جینصافوط’ کے فلسطینی مکینوں کو ایک نئی نکبہ کا سامنا!
بدھ-4-ستمبر-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں 'جینصافوط' قصبے کے فلسطینی باشندوں پرغاصب صہیونیوں نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ ان کی اراضی غصب کرکے وہاں پر طویل عرصہ قبل ایک کالونی تعمیر کی گئی مگرحال ہی میں اس کالونی کی توسیع کی آڑمیں ان کی مزید اراضی غصب کرلی گئی جس کے نتیجے میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔