چهارشنبه 19/مارس/2025

‘جینصافوط’ کے فلسطینی مکینوں کو ایک نئی نکبہ کا سامنا!

بدھ 4-ستمبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ‘جینصافوط’ قصبے کے فلسطینی باشندوں پرغاصب صہیونیوں نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ ان کی اراضی غصب کرکے وہاں پر طویل عرصہ قبل ایک کالونی تعمیر کی گئی مگرحال ہی میں اس کالونی کی توسیع کی آڑمیں ان کی مزید اراضی غصب کرلی گئی جس کے نتیجے میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

‘جینصافوط’ کے مقام پر ‘عمانویل’ یہودی کالونی قائم کی گئی۔ حال ہی میں ‘جینصافوط’ کے فلسطینیو کو اس وقت صدمہ پہنچا جب انہیں بتایا گیا کہ قصبے کے اندر سے 2 کلو میٹرطویل ایک سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سڑک کی آڑ میں فلسطینیوں کی تقریبا 1000 دونم اراضی غصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بلدیہ کے چیئرمین عیدعید نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمانوئیل یہودی کالونی کے ساتھ ملائی جانے والی سڑک کا مقصد اس کالونی کو غرب اردن کے شمالی شہروں میں قائم کردہ دیگر یہودی کالونیوں کو باہم مربوط کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے’جینصافوط’ کے اندر سے دو کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے ایک ہزار دونم رقبہ غصب کرنے کے ساتھ ساتھ زیتون اور دیگر پھل دوار پودوں کی بڑی تعداد تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سڑک کی تعمیر کے نتیجے میں نہ صرف صہیونی حکام نے فلسطینیوں کی قیمتی اراضی غصب کر نے کا منصوبہ بنایا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں فلسطینی کسانوں کو ان کی زرعی اراضی پرجانے کی پرپابندی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ایک مقامی کسان ناصر عید کا کہنا ہے کہ عما نویل یہودی کالونی کو سڑک کے ذریعے کارتی شمرون۔ جینات شمرون، عمانویل، الفیہ منشہ اور القناط یہودی کالونی کو ایک دوسرےسے ملانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عید ناصر کا کہنا تھا کہ ‘جینصافوط’ میں فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ہماری قیمتی زرعی اراضی سے محروم رکھنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی