یو این اہلکار کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے تسلسل پر اظہار افسوس
جمعہ-30-اگست-2024
اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے (او سی ایچ اے) کی قائم مقام سربراہ جوئس مسویا نے جمعرات کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی امداد کی کوششوں میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر افسوس کا اظہار کیا، اور سوال اٹھایا: ’ہماری بنیادی انسانیت کا کیا حال ہو گیا ہے؟‘