جمعه 15/نوامبر/2024

جنین

جبع میں شدید زخمی رفیق غنام، رفیقِ اعلیٰ سے جا ملا

آج صبح اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع جبع قصبے پر گولیاں چلائیں۔ گولہ باری میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش کے بعد رفیقِ اعلیٰ سے جا ملا۔

جنین میں رواں سال اسرائیلی دہشت گردی میں 27 فلسطینی شہید

رواں سال کے آغاز سے جون 2022 کے آخر تک فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں متعدد زخمی

ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر قابض اور آباد کاروں کے حملوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کہ قابض فوج نے جنین سے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

آزادی کے لیے صرف اسرائیل سے لڑنے کا راستہ ہے: خالد مشعل

حماس کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے یہ زور دے کر کہا ہے کہ '''فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف لڑ کر آزادی حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ " انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا "حماس اور دوسرے تمام فلسطینی گروپ شہدا کے خون کیساتھ جیلوں میں موجود قیدیوں کی قربانیوں کے ساتھ وفادار رہیں گے۔"

فلسطینی شہدا کا خون قوم کی وحدت کی علامت ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہداء یوسف صلاح، براء لحلوح اور لیث ابوسرور کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔

جنین میں اسرائیل کی مجرمانہ کارروئی 03 شہید، 10 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں تین شہری شہید جبکہ 10 دوسرے زخمی ہو گئے۔

دو سالہ ننھا فلسطینی بچہ اسرائیلی فوج کی توہین کے الزام میں گرفتار

کل پیرکے روز قابض صیہونی فوج نے جنین کے قریب برطعہ چوکی پر ایک دو سالہ بچے کو حراست میں لے لیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ چند روز قبل قابض فوج نے ایک راہ گیر کم سن بچے کے کپڑے اتار دیے تھے۔

جنین شہر میں چیک پوسٹیں قائم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کا انخلا

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے داخلی راستوں اور شہر کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں پر واقع دیہاتوں اور قصبوں میں کئی فوجی چوکیاں قائم کرنے کے بعد شہر جنین چھوڑ دیا۔

جنین مہاجر کیمپ میں مسلح تصادم کا آغاز

غرب اردن کے علاقے جنین کے ایک مہاجر کیمپ میں نماز فجر کے بعد سے مسلح تصادم کی اطلاعات آ رہی ہیں۔