جمعه 15/نوامبر/2024

جنین

جنین: فلسطینی شہریوں کا شہیدوں کو شاندار خراج تحسین

جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہداء 21 سالہ سعد صلاح اور 17 سالہ اوس سلامہ کی نماز جنازہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنین: شہید فلسطینی کی یادگار مسمار کرنے پر شہر میں کشیدگی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے شہید رہ نما محمد خالد نزال کی شہادت کی یادگار مسمار کرنے پر فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

فلسطینی کارکنان نے شہید کی مسمار یادگار دوبارہ تعمیر کرڈالی

فلسطینی اتھارٹی کی ایک مقامی بلدیاتی حکومت کی جانب سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شہید محمد خالد نزال کی مسمار کی گئی یاد گار مقامی سماجی کارکنوں نے دوبارہ تعمیر کرڈالی۔

جنین میں برطانوی تنظیم کی بارودی سرنگوں کی تلفی کی مہم شروع

ایک برطانوی تنظیم نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں سنہ 1967ء سے قبل برطانوی دور کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی تلاش اور ان کی تلفی کی مہم شروع کی ہے۔

فلسطین کا سب سے بڑا سرسبز میدان صہیونیت کے نرغے میں!

’مرج ابن عامر‘ کا شمار فلسطین کے سب سے بڑے سرسبز وشاداب میدانوں میں ہوتاہے۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں واقع مرج ابن عامر میدان کو فلسطین میں زراعت کا مرکز اور زرعی پیداوار کا سب سے بڑا باغ کہا جاتا ہے، مگر فلسطین کے دوسرے علاقوں کی طرح یہ سبزو شاداب علاقہ بھی صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کی نرغے میں ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، سابق فلسطینی وزیر سمیت متعدد گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کےدوران سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 16 سالہ فلسطینی بچی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک 16 سالہ فلسطینی بچی کو شہید کردیا۔

اسرائیلی پابندیوں کے خلاف فلسطینی تاجر برادری سراپا احتجاج

قابض صہیونی انتظامیہ کی طرف سے غرب اردن کے شہروں اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان آمد ورفت پر عاید کردہ پابندیوں کے خلاف مقامی فلسطینی تاجر برادری آج وسیع پیمانے پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔

جنین: یہودی آبادکاروں کا خالی شدہ یہودی بستی میں دنگا فساد

یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے جنین شہر کے جنوب میں واقع ایک سابقہ یہودی بستی کے مقام پر آ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ آبادکاروں کے اس گروپ کو اسرآئیلی فوجیوں کی بھاری نفری کے سائے تلے علاقے میں لایا گیا تھا۔

مغربی کنارہ: فلسطینی اسیران کی حمایت میں اجتماعات کا سلسلہ جاری

فلسطینی وکلاء، شعراء اور یونین رہنمائوں نے ایک بار پھر اسرائیلی جیلوں میں اپنے مطالبات کی مںظوری کے لئے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حمایت میں مختلف پروگرامات منعقد کرتے رہنے کا اعلان کیا ہے۔