چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین قتل عام

جنین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دوشہری شہید، 14 زخمی

غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر جمعرات کی شام ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ شہید اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔

جنین: مزاحمت کاروں نے ایک فوجی گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا

جنین میں مزاحمت کاروں، القدس بریگیڈ، القسام بریگیڈ، الاقصیٰ بریگیڈ اور ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ، جنین شہر اوراس کے کیمپ پر جاری اسرائیلی فوج کے دھاوے کا پوری جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

غرب اردن میدان جنگ میں تبدیل، اسرائیلی دہشت گردی میں 7 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روزغرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی تازہ تفصیلات میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ جب کہ تازہ کارروائیوں میں 14 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 5 جنین میں، ایک مغربی کنارے کے شمال میں واقع قصبے قباطیہ میں اور ایک فلسطینی جنوبی علاقے البیرہ میں مارا گیا۔ شہید ہونےوالوں میں ایک نوجوان ڈاکٹرشامح کمال ابو الرب شامل ہیں جو جنین کے قائم مقام گورنر کے بیٹے ہیں۔

جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، 7 فلسطینی شہید

جمعرات کی صبح سے دوسری بار جنین شہر اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی میں 7 نوجوان شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی تازہ دہشت گردی میں چار فلسطینی شہید،41 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور مشرقی غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض افواج کی تازہ وحشیانہ کارروائیوں میں کم سے کم چار فلسطینی نوجوان شہید اور اکتالیس زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی بربریت،جنین میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا

کل اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں عرب گول چکر کے قریب تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ تینوں فلسطینیوں کو ایک گاڑی میں گولیاں ماری گئیں۔

جنین پر اسرائیلی جارحیت سے 900 مکانات کو نقصان پہنچا: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں 900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اردن میں فلسطینی مزاحمت اور جنین کی فتح کی حمایت میں ملین مارچ

ہزاروں اردنی باشندوں نے کل جمعہ کی سہ پہر الحسینی مسجد کے سامنے اسلامی تحریک کی دعوت پر ایک عوامی مارچ میں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت، فلسطینی مزاحمت کی تائید اور جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

الجزائر کا جنین کی تعمیر نو کے لیے 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

جمعرات کو الجزائر نےغرب اردن میں کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں تباہ ہونے والے مکانات اور دیگر املاک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جنین کو قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنین میں مزاحمت نے دشمن کو سخت سبق سکھایا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن بالخصوص جنین میں قابض فوج کے خلاف برسرپیکار مزاحمت کاروں کی مدد کے تمام آپشن میز پرموجود ہیں۔