چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگ بندی

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدید خواہش مند ہے: ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے قابض فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی یہودی بستیاں مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے منگل کو رائیٹرز کو بتایا ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے ملین مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں فلسطین نواز حامیوں نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کے لیے بڑی ریلی نکالی۔ ریلی کے مطالبات سے اتفاق نہ کرنے والے حلقوں کے احتجاج کے پیش نظر اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

’غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عالمی برادری حرکت میں آئے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے عالمی برادری، عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کے لیے فوری حرکت میں آئیں۔

غزہ جنگ بندی کا مطالبہ نہ ماننے پربرطانوی وزیر احتجاجا مستعفی

برطانوی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے غزہ پر اسرائیلی جنگ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے پارٹی رہ نما کے انکار کے خلاف احتجاجاً شیڈو حکومت میں وزیر محنت اور بے روزگاری کے امور کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اقوام متحدہ کی 18 ایجنسیوں کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی اہم ایجنسیوں کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک غیر معمولی مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔انہون نے غزہ کی پٹی میں "فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی" کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل فوری طور پر اپنا جنگی جنون بند کرے: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا جنگی جنون فوری طور پر بند کرے اور غزہ کی پٹی پر تین ہفتوں سے جاری اپنے حملے روکے۔

چین کا اسرائیل سےفلسطینی عوام کے خلاف جرائم روکنے کا مطالبہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ "اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز اور اسرائیلی حکومت کو اپٹی کے رہائشیوں کو "اجتماعی سزا" روکنی چاہیے۔

جنگ بندی کے لیے عالمی مساعی کا خیرمقدم کرتے ہیں:حماس

آج اتوار کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے اور اس کی سرپرستی کرنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی کوششوں کو سراہا ہے۔

مصری ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ

مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ہفتہ کی رات نافذ العمل ہو گیا۔ فلسطینی اور مصری ذرائع نے قاہرہ کی سرپرستی میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔