چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی جرائم

ٹارگٹ کلنگ کا جرم، نابلس میں ڈرون حملے میں پانچ فلسطینی شہید

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر مسلح حملے کے بعد اسرائیلی قابض فوج نے ایک کار پر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پراسرائیلی حملہ،50 شہید، دسیوں زخمی

​انسانی حقوق کی تنظیم ’ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے شمالی وادی غزہ میں نہ صرف فلسطینیوں کو بھوکا مارا بلکہ وہاں پہنچنے والی محدود امداد کے حصول کی کوشش میں درجنوں فلسطینیوں کو بمباری کرکے شہید کیا ہے۔​

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، شہداء کی تعداد 24285 ہوگئی

غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز مزید درجنوں فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا جس کے بعد سات اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہداء کی تعداد 24285 ہوگئی ہے۔

غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، فوری امداد پہنچائی جائے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے اور غزہ میں امداد کے داخلے کے راستے کھول دے۔

غزہ پراسرائیلی بربریت، 24100 شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی

​فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت میں مزید12 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 132 شہید اور 252 زخمی ہوئے ہیں۔​

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن:دنیا بھر میں سیز فائرکے لیے مظاہرے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر ہفتے کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور برطانوی دارالحکومت لندن سمیت دنیا کے 45 ممالک میں لاکھوں افراد نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

’غزہ کی پٹی پر جنگ کے100 دن فلسطینیوں کے ایک صدی کے برابر ہیں‘

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آج اتوار کے روز 100 دن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جنگ کی وجہ سے غزہ میں انسانی صورت حال کی سنگینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثر ہونے والے باشندوں کے ایک سو دن ایک صدی کے برابر ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100دن، اسرائیلی جنگی جرائم مزاحمت ثابت قدم

آج اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 100دن ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

فلسطین پرقبضےکے خاتمےتک خطے میں امن نہیں ہوگا: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ خطے میں سلامتی اور استحکام ہمارے فلسطینی اور عرب سرزمین پر صیہونی قبضے کو ختم کرنے تک نہیں ہوگا‘‘۔

غزہ میں ہر 20 شہریوں میں سے شہید، زخمی یا لاپتہ ہے:وزارت صحت

غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے 99ویں دن مزید قتل عام، تباہی، اور رہائشی محلوں کا صفایا کیا گیا جس میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔