جمعه 15/نوامبر/2024

جنگی جرائم

غزہ ہولوکاسٹ:5500 بچوں 3550 خواتین سمیت 13000 فلسطینی شہید

فلسطین میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5500 سے زائد بچے اور(3500 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل نے وائٹ فاسفورس کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا

انسانی حقوق کی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اپنی خونریز جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادی والے علاقوں میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ سفید فاسفورس پر مشتمل ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیےاستعمال کا الزام بے بنیاد ہے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات اور ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے ان تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ایمنسٹی نے غزہ پر جارحیت کے خاتمےکے لیے دس لاکھ دستخط جمع کرلیے

دنیا بھرمیں ایک ملین سے زائد افراد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جہاں اسرائیلی جنگی مشین نے 11000 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 46 صحافی شہید

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی غاصبانہ جارحیت کے نتیجے میں 46 صحافی شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیل کا ڈرٹی ہتھیار وائٹ فاسفورس، اس کی فرسٹ ایڈ کیا ہے؟

غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی جنگی مشین نے مختلف قسم کے ہتھیاروں اور تباہ کن پراجیکٹائلوں کا استعمال بند نہیں کیا ہے جو شہریوں اور ان کی رہائشی برادریوں کے خلاف خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسانی قوانین کی سمگین خلاف ورزی قرار دی جاتی ہے۔

غزہ: اسرائیلی بربریت، یرموک اسکوائر 120 شہید، 260 زخمی اور 300 لاپتہ

فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے نے غزہ کے یرموک اسکوائر سے اب تک 120 شہداء کی لاشیں اور تقریباً 260 زخمیوں کونکالا ہے۔

اسرائیل 75سال سے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے:ملکہ رانیا

اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں دنیا پر "کھلم کھلا دہرے معیار" اور "بہری خاموشی" پر عرب دنیا کے صدمے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

جنگ پھیلنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، غزہ کے لیے امداد بھیجی ہے:روس

روس نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے خبردار کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے طرز عمل جنگی جرم اور نسل کشی ہے:اسپین

ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق ایونی پلارا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کررہا ہے وہ "جنگی جرم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی" ہے۔