چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کا غزہ جانے والے امدادی قافلوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نیلیڈی پانڈورنے "اسرائیل کے دوست" ممالک کے فوجیوں سے کہا کہ وہ امدادی قافلوں کے ساتھ جائیں تاکہ اسرائیلی محاصرہ توڑنے اور فلسطینی غزہ کی پٹی تک انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

’دنیا بھر کے ممالک سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کی گواہی دیں‘

نیدرلینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ووسیموزی میڈونسیلا نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے اسرائیلی مقدمےصہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی گواہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے "نسل کشی" کے اسرائیلی جرم کا مقدمہ "اسرائیل" کو سزا دینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کیا ہے۔ یہ صرف فلسطینیوں یا جنوبی افریقہ کا مقدمہ نہیں بلکہ پوری زندہ ضمیر دنیا کا مقدمہ ہے۔

موجودہ عالمی نظام ظالم کا ساتھی اور مظلوم کا دشمن ہے:جنونی افریقہ

جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نیلیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ"بین الاقوامی قانونی ادارے طاقتور ممالک اور ان کے اتحادیوں کو سزا کے بغیر چھوڑ دیتے ہیں، چاہے وہ نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب ہی کیوں نہ کریں"۔

’فلسطین میں نسل پرستانہ جرائم جنوبی افریقا سے کہیں زیادہ ہیں‘

پریٹوریا نے منگل کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے یہ الزام عائد کیا کہ "اسرائیل" فلسطینی علاقوں میں نسل پرستی کی "انتہا" کر دی ہے۔ یہ نسل پرستی جس کا جنوبی افریقہ کو 1994ء سے پہلے سامنا کرنا پڑا تھا سے کہیں زیادہ ہے۔

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

جنوبی افریقہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی "نسل کشی" کو روکنے کے لیے "فوری طور پر" کارروائی کریں۔

جنوبی افریقہ اور فلسطین

جنوبی افریقہ اور فلسطین

ملائیشیا، کولمبیا، جنوبی افریقہ کی فلسطینیوں کی حمایت

کولمبیا، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا کے ممالک کی جانب سے فیصلہ کن موقف کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

فلسطینیوں کی جنوبی افریقا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم

جنوبی افریقا نے اپنے ملک میں فلسطینیوں کے داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جنوبی افریقا کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سینیر جج کی اسرائیل کی حمایت پر معذرت

جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کے سابق صدر موگوینگ موگوینگ نے گذشتہ سال دیے گئے ان بیانات پر معافی مانگی ہےجس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حق میں اپنے ملک کی پالیسی پر تنقید کی تھی اور اس پر زور دیا تھا کہ وہ "اسرائیل" کی حمایت کرے۔

جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت کے سالانہ کنونشن میں حماس کی شرکت

جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت ’نیشنل کانگریس‘ کے سالانہ اجتماع میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز جوہانسبرگ میں ہونے والے نیشنل کانگریس کے سالانہ کنونشن میں حماس کے ایک اعلیٰ اختیارای وفد نے بھی شرکت کی۔