دوشنبه 18/نوامبر/2024

جمعہ کی نماز

55 ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے سخت سکیورٹی کے باوجود ہزاروں فرزندان توحید نے مبارک مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

بیت المقدس: سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کی دھرنا کیمپ میں نمازجمعہ

کل جمعہ کے روز سیکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر البستان کالونی میں دھرنا کیمپ میں نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے سلوان میں مکانات کی مسماری اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے خلاف گذشتہ کئی روز سے دھرناجاری ہے۔

اسرائیلی ریاست کا ایک اور انتقام،ماسیران کو نماز جمعہ سے روک دیا

قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نت نئے انتقامی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج اور جیل انتظامی نے گزشتہ روز تمام جیلوں میں قید فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

فلسطینی قوم بھوک ہڑتالی اسیران کا ساتھ دے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی نصرت اور ان کی مدد تمام فلسطینیوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کی قید میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے بھائیوں کا ساتھ دے۔