جمعه 15/نوامبر/2024

جسد خاکی

وزارت صحت کا ڈیٹا مکمل ہونے سے قبل شہدا کی جسد کی وصولی سے انکار

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے پاس موجود شہداء کے جسد خاکی اس وقت تک وصول نہیں کیے جائیں گے جب تک ان شہداء کا مکمل ڈیٹا اور معلومات مکمل نہیں کرلی جاتیں۔

شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی سے عوامی غیض وغصب میں اضافہ ہو گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض صیہونی فوج کی طرف سے جنین کے مغرب میں واقع قصبے قباطیہ میں فلسطینی شہریوں کو شہید کیے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو چھتوں سے نیچے گرانے بلڈوزروں کی مدد سے انہیں گھیسٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے 552 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی سے سینکڑوں شہداء کے علاوہ فلسطین کے دوسرے علاقوں سے 552 شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں جنہیں ’نمبرز قبرستان‘ میں 256 شہداء کی لاشیں شامل ہیں۔

جنین: قابض اسرائیلی فوج نے شہید محمود کمیل کے والد کو گرفتار کر لیا

صہیونی قابض فوج نے ہفتہ کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں شہید محمود کمیل کے والد عمر کمیل کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔​

اسرائیلی فوج نے شہید عمار مفلح کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردیا

رام اللہ میں شہری امور کی پبلک اتھارٹی نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض حکام آج رات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس گورنری کے اوصرین قصبے میں شہید کیے گئے عمار مفلح کا جسد خاکی اس کے ورثا کے حوالے کردیا۔

شہدا کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے فلسطینی لواحقین کا احتجاجی مارچ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الامعری کیمپ کے سامنے سے قلندیہ چوکی کی طرف فلسطینیوں نے جلوس نکالا۔ جلوس میں اسیر شہید ناصر ابو حمید کی والدہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قابض فوج نے شرکاء پر لاٹھی چارج کیا اور ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

اسرائیل سے سترہ سالہ شہید کا جسد خاکی اڑھائی ماہ بعد ملا

سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے 17 سالہ شہید فلسطینی ھیثم مبارک کے جنازے میں شرکت کی ہے۔ ھیثم مبارک کو اسرائیلی قابض فورسز نے رام اللہ کے مشرقی علاقے میں شہید کر دیا تھا۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی،شہید کا جسد خاکی ورثا کو دکھانے یا دینے سے انکار

قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی عدی تمیمی کا جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے یا انہیں دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔

شہدا کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں:حسن یوسف

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما الشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ مزاحمت کار اسرائیلی قابض سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو وپس کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا شہید فلسطینی کا جسد خاکی ورثا کو دینے سے انکار

قابض اسرائیلی حُکام نے بیت لحم سے شہید امجد ابو سلطان کا جسد خاکی اس کے ورثا کو دینے سے انکار کردیا۔ شہید کے جسد خاکی کو کل جمعہ کی سہ پہر کواس کے لواحقین کےحوالےکرنا تھا۔