جبل صبیح کی یہودی کالونی’اویتار‘ میں دوبارہ آباد کاری کا منصوبہ
جمعرات-3-فروری-2022
عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ قابض حکومت کے اٹارنی جنرل اویچائی مینڈل بیلٹ نے آباد کاروں کو "اویتار" کالونی میں واپس بھیجنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کالونی جنوب میں واقع بیتا قصبے کی زمینوں سے کوہ صبیح پر بنائی گئی ہےجو شمالی غرب اردن کے شہر نابلس کا ایک اہم مقام ہے۔