جمعه 15/نوامبر/2024

جبری بے دخلی

اسرائیل فلسطینیوں کی منظم جبری نقل مکانی کے جرم میں ملوث ہے:رائٹس واچ

جبری نقل مکانی

قابض اسرائیلی فوج  کاغزہ میں پناہ گاہوں پر دھاوا، درجنوں افراد گرفتار، ہزاروں گن پوائنٹ پربے دخل

قابض اسرائیلی فوج  کاغزہ میں پناہ گاہوں پر دھاوا، درجنوں افراد گرفتار، ہزاروں گن پوائنٹ پربے دخل

یورو میڈ:اسرائیل شمالی غزہ کوخالی کرنے کےلیے قتل عام کررہا ہے

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے اور انہیں شمالی غزہ میں ان کے رہائشی علاقوں سے زبردستی بے گھر کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کر رہا ہے۔ قتل عام، اجتماعی ہلاکتوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری اور ایک خستہ حال زندگی کے بنیادی اجزاء کی تباہی کو شمالی غزہ کو خالی کرنے کت حربوں میں استعمال کیا جا ہے۔

غزہ میں جبری بے دخلی کی پالیسی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے:یو این

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوگارک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے جبری نقل مکانی کے احکامات جاری کرنے پر قابض اسرائیلی حکام کا طرز عمل خطرناک ہےکیونکہ غزہ میں اب کوئی محفوظ پناہ گاہ اور ادویات نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہونے والوں کو ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موسم سرما کی آمد سے قبل غزہ میں بے دو ملین لوگوں کو بچایاجائے

فلسطین میں حکومتی میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے 20 لاکھ لوگوں کو بچانے کے لیے ایک فوری انسانی ایمرجنسی کال دی ہے۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے قبرستان بے گھرفلسطینیوں کی پناہ گاہیں

غزہ کی پٹی میں گیاہ ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ میں نہتے فلسطینیوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں بچی۔ بے بس فلسطینی خاندان قبرستانوں میں پناہ لینے اور کھلے آسمان تلے بےبسی کی علامت بنے ہوئے ہیں۔

غزہ سے جبری انخلا، اقوام متحدہ نے امدادی مشن بند کردیا

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح سے جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ادارےکی انسانی امداد کی کارروائیاں پیر کو روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ امداد کی ترسیل کرنے سے قاصر ہے۔

جبری نقل مکانی کے احکامات، دیر البلح میں 25 پناہ گاہیں اور 4 کنویں بند

غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہرمیں قابض صہیونی فوج کی طرف سے جبری بے دخلی کے احکامات کے بعد 25 پناہ گاہوں کے مراکز اور پانی کی متعدد سہولیات بند ہوگئی ہیں۔ قابض فوج کی جانب سے دیر البلح میں نئے محلوں کو 72 گھنٹوں کے اندر خالی کرنے کےاحکامات دیے گئے ہیں۔

وسطی غزہ میں جبری نقل مکانی کے انتباہات نسلی تطہیر کا حصہ ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زوردے کر کہا ہے دہشت گرد قابض فوج کی جانب سے مرکزی گورنری کے علاقوں بالخصوص المغازی کیمپ، المصدر قصبے اور دیر البلح شہر کے بڑے علاقوں میں شہریوں کو نقل مکانی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں پر پہلے بہت زیادہ بھیڑ ہے۔ ان علاقوں میں جبری نقل مکانی کے صہیونی احکامات غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کا تسلسل ہے۔

اگست میں اسرائیلی فوج نے اڑھائی فلسطینیوں کوجبری بے گھر کیا: انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 250000 فلسطینیوں کو اس اگست میں جبری طور پر بے گھر ہونے پر مجبور کیا۔