شنبه 16/نوامبر/2024

ترکی

’اسلامی دہشت گردی‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پرایردوان کی میرکل پر تنقید

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن چانسلر انیجیلا میرکل کی جانب سے ’اسلامی دہشت گردی‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غزہ میں بجلی کے بحران کا جامع اور دیرپار حل نکالا جائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے حالیہ بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے جامع اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترکی کا غزہ کی پٹی میں بجلی بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ

فلسطینی توانائی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے غزہ کو فوری طور پر15 ملین لیٹر ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میں مقیم فلسطینیوں کا انقرہ حکومت کو مکتوب

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں حال ہی میں ایک فلسطینی شہری کے حملے میں چار صہیونی فوجیوں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی کیے جانے کے واقعے پر ترکی میں مقیم فلسطینی شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایردوآن کا شامی اور عراقی پناہ گزینوں کو شہریت دینے پرغور

ترکی صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں رہنے والے عراقی اور شامی پناہ گزینوں کو ترکی کی شہریت دینے پر غور کر رہے ہیں۔

مشکل کی گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہونے والے دوہرے دہشت گردانہ حملوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترکی میں علامہ یوسف القرضاوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش!

عالم اسلام کے ممتاز عالم دین الشیخ علامہ یوسف القرضاوی کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں علامہ القرضاوی کے لاکھوں پیرکار اور چاہنے والے موجود ہیں جن کی ایک بڑی تعداد ترکی میں بھی مقیم ہے۔ ترکی میں مقیم شہریوں کی بڑی تعداد نے جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں علامہ یوسف القرضاوی کی تحسین اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کئی شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں ترکی سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے خطابات کیے اور علامہ القرضاوی کی دینی، ملی اور انسانی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ترکی میں القرضاوی کی تصنیفی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

انقلاب کی شب بغاوت روکنے کے 600 فون کالیں کی گئیں: یلدرم

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016ء کی درمیانی شب ملک کی آئینی اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے جب فوج کے ایک دھڑے نے بغاوت کی تو بغاوت روکنے کے لیے مواصلاتی کمپنیوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بغاوت روکنے کے لیے ہم نے 600 فون کالیں کی تھیں۔

قبلہ اول میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ہم خاموش نہیں رہیں گے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ 'پارلیمنٹرینز برائے القدس' لیگ کی پہلی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز استنبول کو حاصل ہو رہا ہے۔

معاشی بحران میں مدد کے لیے ترکی کا یوکرائن کو 5 کروڑ ڈالر قرض

ترکی کی حکومت نے معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے ملک یوکرائن کو 50 ملین ڈالر کی رقم بہ طور قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوکرائن کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مدد لی جاسکے۔