جمعه 15/نوامبر/2024

تحریک آزادی

امریکی ڈالروں کے بدلے تحریک آزادی ترک نہیں کریں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پر بلا جواز تنقید کرکے امریکا نے خود کو اسرائیل کا طرف دار ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کو امریکا کی طرف سے مالی مراعات کا لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حماس کسی لالچ میں نہیں آئے گی۔

’مزاحمت کے لیے تمام وسائل اور پوری قوم کی شمولیت مستقبل کا ایجنڈا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس نے اپنی تشکیل کے 29 سالہ سفر میں کئی اہم سنگ میل طے کیے ہیں۔ حماس کی تشکیل نے تحریک آزادی فلسطین میں ایک نئی روح پھونکی۔ اس کی سب سے بڑی کامیابی قومی پروگرام کو ہمہ جہت شکل دینا،مزاحمت اور انتفاضہ کو فلسطین کے تمام شہروں تک پہنچانا اور صہیونی ریاست کے زیرتسلط فلسطینی علاقوں تک اپنی جدو جہد کو پہنچانا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، تحریک آزادی فلسطین نئے خدشات کی لپیٹ میں!

امریکی ذرائع ابلاغ کے جائزوں اور تمام تر توقعات کے برعکس امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے اسرائیل نواز امیدوار ڈونلڈ جون ٹرمپ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کی سپر پاور کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ امریکا کے 45 ویں صدر ہیں۔ امریکا میں ہونے والے تمام صدارتی انتخابات ماضی میں بھی عالمی توجہ کے مرکز رہے ہیں مگر اب کی بار امریکی صدارتی انتخابات کو زیادہ عالمی توجہ اس لیے حاصل رہی کیونکہ پہلی بار ایک سخت گیر، نسل پرست، یہود نواز، مسلمان دشمن، شراب وکباب کے رسیا، صنف نازک کے سخت مخالف ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی دوڑ میں شامل تھے۔

فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم ہونا چاہیے :امیر قطر

امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے نیویارک میں منعقدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کا خاتمہ کرائے اور غزہ کی ناکہ بندی فوری اٹھانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔