کویت کا فلسطینی لیبرکے لیے بین الاقوامی فنڈ کے قیام کا مطالبہ
اتوار-5-جون-2022
خلیجی ریاست کویت میں افرادی قوت کے لیے عوامی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسٰی نے قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینی مزدروں اور محنت کشوں پر عاید کی جانے والی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (اقوام متحدہ کی ایک تنظیم) نے "یوم فلسطین" کے نام سے ایک سیشن کا اہتمام کیا۔ یہ عرب لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے 30 مئی سے 11 جون تک جاری رہنے والی بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے فریم ورک کا حصہ ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ کونوا‘نے الموسیٰ کے حوالے سے کہا "فلسطین کے محنت کش بھائیوں کے لیے کویتی حمایت فلسطینی عوام کے انتخاب کی حمایت کرتے ہوئے کویت کی ریاست کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ سیشن اسرائیلی خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر ان کے معاشی اور سماجی اثرات، فلسطینی مزدوروں کی مدد کے لیے بین الاقوامی فنڈ کے قیام کی اہمیت اور ترقی اور اسرائیل کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں سے نمٹنے میں اس کے اہم کردار کو پیش کرنے سے بھرپور کوشش ہے۔ فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ مئی کے مہینے کے دوران قابض حکام نے فلس