جمعه 15/نوامبر/2024

بیروت

لبنان میں کشیدگی کے بعد ایک روزہ سوگ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

لبنان میں جاری کشیدگی کے جلو میں حزب اللہ نے ایک بار پھر مخالف گروپ لبنانی فورسز پارٹی کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ادھر تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

یاسر عرفات کو 1982ء میں شہید کرنے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے سنہ 1982ء بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں بم حملے میں یاسرعرفات کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بعد میں اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا۔

کیا بیروت کل جماعتی فلسطین کانفرنس سے وابستہ توقعات پوری ہوسکیں گی؟

جمعرات 3 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل جماعتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں فلسطینی قیادت کی شرکت کے ساتھ ساتھ اندرون فلسطین سے فلسطینی رہ نمائوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔

ترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکش

ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی نے لبنان کو سانحہ بیروت میں مدد فراہم کرنے کے ضمن میں دھماکوں سے تباہ بیروت بندرگاہ اور اطراف کی کالونیوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

لبنان: بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا، 100 سے زائد ہلاکتیں

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام ہونے والے خوفناک دھماکے میں اب تک کم سے کم 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ چار ہزار سے زاید افراد زخمی ہیں۔ دھماکے میں شہری تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی آواز پڑوسی ملک قبرص میں بھی سنی گئی ہے۔

حماس کی قیادت کا بیروت میں کیوبا کے سفارخانے کا دورہ،سفیر سے ملاقات

لبنان میں موجود اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)ٰ کی نمائندہ قیادت پر مشتمل ایک وفد نے گذشتہ روز بیروت میں کیوبا کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیوبا کے سفیر الیکذنڈر موراگا سے ملاقات کی۔

حماس کے وفد کی بیروت میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل منگل کے روز بیروت میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاری جانی سے ملاقات کی۔

حماس اور اس کے دشمنوں کے درمیان جاری خاموش جنگ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کو ایک طرف فلسطین پرقابض صہیونی دشمن اور اس کے عالمی استعماری، استبدادی حواریوں کی دشمنی کا سامنا ہے اور دوسری طرف بدقسمتی سے فلسطین کے اندر، عرب اور مسلمان ممالک میں بھی ایسے عناصر کی کمی نہیں جو حماس کو دشمن خیال کرتے ہیں۔

گھانا میں گرفتار فلسطینی پناہ گزین رہائی کے بعد بیروت پہنچ گیا

افریقی ملک گھانا میں چار ماہ قبل حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتا کیا جانے والا فلسطینی پناہ گزین رہائی کے بعد لبنان پہنچ گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان سے رابطے کی کوشش پر لبنانی نوجوان گرفتار

لبنان کی پولیس نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے ساتھ 'فیس بک' کےذریعے رابطہ کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔