چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

بیت المقدس : اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی دو شیزہ کو گولی مار دی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قلندیہ کے مقام پر قائم ایک چوکی کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔

بیت المقدس:تاریخی فلسطینی قبرستان مسمار،اموی قصبے کی باقیات کی منتقلی

اسرائیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے شمالی بیت المقدس کے بیت حنینا میں بنائی گئی یہودی کالونی’بسغات زئیو‘ میں یہودی تعمیرات پرعاید پابندی اٹھائے جانے کے بعد صہیونی انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر وہاں پرنہ صرف تعمیرات شروع کردی ہیں بلکہ بیت حنینا کے تاریخی قبرستان اور اموی قصبے کی باقیات کو بھی وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس: کم عمر فلسطینی کو اسرائیلی عدالت سے آٹھ ماہ قید کی سزا

بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی مرکزی عدالت نے بیت المقدس سے ہی تعلق رکھنے والے 14 سالہ فلسطینی بچے ادھم الزعتری کو اسرائیلی فوج پر پتھرائو کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

القدس: یہودی آباد کاروں کے لیے 169 نئے مکانوں کی تعمیر کا منصوبہ

فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے والی اسرائیلی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 169 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کی جلد ہی منظوری دی جائے گی۔

بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 258 گھروں کا صہیونی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی توسیع پسندی میں سرگرم متعدد تنظیموں نے خفیہ طورپر مقبوضہ بیت المقدس میں نئی تعمیرات کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہودی تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کے علاقوں العیسویہ، الطور اور لفتا کے مقامات پر یہودی آباد کاروں کے لیے 258 گھر، ایک اسکول، ایک معبد اور پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’’آل الرازم کا جشن رمضان مشعل بردار مارچ‘‘

ماہ صیام کے آتے ہی زندہ دلان فلسطین کی ثقافتی سرگرمیوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ اہل فلسطین ماہ صیام سے جڑی تاریخی روایات کو زندہ کرنے کے لئے اپنے تئیں ہمہ جہت کوششیں کرتے، فلسطین کی عرب ثقافت کو زندہ کرتے اور صہیونی غاصبوں کی مسلط کردہ عبرانی تہذیب کا مقابلہ کرنے کی مساعی جمیلہ میں جت جاتے ہیں۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 82 نئے گھرں کی تعمیرکی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات شمالی بیت المقدس میں قائم ’’رمات شلومو‘‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

بیت المقدس میں سنہ 1948ء کے بعد یہودیوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ

اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء میں ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے بعد اب تک مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت القدس میں یہودی آبادی کا تناسب 63 فی صد ہے۔

بیت المقدس میں آتش زدگی، متعدد یہودی کالونیاں خالی کرالی گئیں

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں دو روز قبل لگنے والی آگ نے اسرائیل کی کئی یہودی کالونیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم اب آگ پر قابو پالیا گیا مگر متعدد کالونیوں سے یہودیوں کو نکال دیا گیا ہے۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان گھر سے محروم کر دیا

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز قابض فوجیوں نے شمالی بیت المقدس کی شفاط کالونی میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران ایک اور فلسطینی خاندان کو مکان کی چھت سے محروم کر دیا۔