سه شنبه 18/مارس/2025

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان گھر سے محروم کر دیا

جمعرات 19-مئی-2016

 قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز قابض فوجیوں نے شمالی بیت المقدس کی شفاط کالونی میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران  ایک اور فلسطینی خاندان کو مکان کی چھت سے محروم کر دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بلڈروزوں کے ساتھ اور یہودی بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ شعفاط کالونی میں فلسطینی شہری راجح ھوارین کے مکان کا محاصرہ کیا اور گھر کا سامان اٹھا کر باہر پھینکنے کے بعد بلڈوزروں کی مدد سے مکان مسمار کر دیا۔ مکان مسماری کے بعد اس کے مکین سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے سات مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیے تھے۔ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اور اب اس میں مزید شدت آ گئی ہے۔

راجح ھوارین کا کہنا ہے کہ اس کا مکان 150 میٹر کی جگہ پر بنایا گیا تھا اور وہ سنہ 2001ء سے اس مکان میں رہ رہے تھے۔ سنہ 2012ء کو اسرائیلی بلدیہ نے مکان کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دے کر اس کی مسماری کا نوٹس جاری کیا تھا، تاہم ھوارین نے اسرائیلی نوٹس عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔ اس کے باوجود قابض فوج فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرنے کی مرتکب ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی