چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں دوران 16 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کی دو کارروائیاں، 3 بارودی مواد کے دھماکے، ایک فوجی گاڑی کو تباہ کرنا، آباد کاروں کے ساتھ تصادم اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا، 7 محاذ آرائی پوائنٹس پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔

فلسطینی خاتون مرابطہ کی القدس سے باہر سفرپرعاید پابندی میں توسیع

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مرابطہ ھنادی الحلوانی کی القدس شہر سے باہرسفر پر عاید پابندی میں مزید کئی ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

القدس میں مسیحی قبرستان کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی قابل مذمت ہے

حماس نے مقبوضہ یروشلم میں پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے قبر ستان کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی مذمت کی ہے۔ قدیمی اور تاریخی مسیحی قبرستان کی بے حرمتی کا یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا مگر اس کے بارے میں علم منگل کے روز ہو سکا ہے۔

مسجد اقصیٰ اور اطراف سے چار فلسطینی نوجوان گرفتار

اسرائیلی قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ سے چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاریاں جمعہ کے روز کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دو مقبوضہ یروشلم کے رہائشی دو فلسطینی نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے صحن سے گرفتار کیا گیا۔

سمرین خاندان کی "الحمرا” نامی زمین پر قبضے کی کوشش، جھڑپیں، گولہ باری

یہودی آباد کاروں کا ایک گروہ پولیس کی مدد سے آج صبح مشرقی بیت المقدس کے ضلع سلوان پر چڑھ دوڑا اور اس نے فلسطینی خاندان کی ملکیت قطعۂ زمین سے انہیں بے دخل کرنے کے منصوبے پر عمل کیا۔

القدس کے بیٹےصلاح الحموری کی شہر بدری اسرائیل کا ریاستی جرم

اسرائیلی سیاسی، عسکری اور سکیورٹی فیصلے کے تحت جس کی نگرانی قابض حکومت میں وزیر داخلہ آئیلٹ شیکڈ کرتی ہیں القدس کے وکیل صلاح الحموری اس شہر سے بہت دور فرانس میں رہیں گے، حالانکہ وہ القدس کے بیٹے ہیں اور اسی شہر میں وہ پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔

مغربی کنارے اور یروشلم کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حماس

حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم اسرائیلی مظالم کی اس تازہ یلغار میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ غزہ میں حماس کے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں دو دھماکے، 1 ہلاک اور 22 یہودی آبادکار زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد کے زخمی جبکہ ایک یہودی آبادکار ہلاک ہو گیا۔ ان دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس سٹیشن کو بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے ان دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔

مغربی کنارے کے علاقوں کوالگ کرنے کے منصوبوں پر وارننگ

فلسطینی ماہرین اور مبصرین نے اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کے نتائج کی روشنی میں آنے والے عرصے کے دوران مغربی کنارے میں آباد کاری کے منصوبوں کو دوگنا کرنے سے خبردار کیا ہے، جس نے قابض حکومت میں انتہا پسند آباد کاروں اور دائیں بازو کی جماعتوں کی موجودگی کو تقویت بخشی ہے۔

بیت المقدس سے گرفتار فلسطینی میاں بیوی کی حراست میں توسیع

بدھ کو قابض پولیس نے القدس سے گرفتار ڈاکٹر جمال عمرو اور ان کی اہلیہ زینا کی حراست میں توسیع کردی۔