جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں جھڑپیں

بیت المقدس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے عناتا میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

الخلیل میں جلوس پر اسرائیلی فوج کا حملہ،القدس سے دو نوجوان گرفتار

کل ہفتے کے روز صیہونی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں یہودی آبادکاری اور آباد کاروں کے حملوں کے خلاف نکالی گئی ریلی پر حملہ کیا اور احتجاجی جلوس کو منتشر کردیا۔

فروری میں اسرائیل کے ہاتھوں 187 املاک کو مسمار یا سیل کیا:رپورٹ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی میڈیا سنٹر "شمس" (رملہ میں قائم انسانی حقوق کی ایک آزاد تنظیم) نے فروری 2023 کے مہینے کے لیے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے فلسطینی تنصیبات کی مسماری، مسماری نوٹس اور ان کی بندش کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی۔

ابو دیس قصبے میں قابض فوج فلسطینیوں میں جھڑپیں، 71 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابو دیس میں القدس یونیورسٹی کے سامنے کل اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

بیت المقدس میں فدائی حملے میں 7 صہیونی جھنم واصل، حملہ آور شہید

مشرقی القدس میں ایک فدائی حملہ اور فلسطینی نوجوان نے یہودی بستی میں فائرنگ کرکےکم سے کم 7اسرائیلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو شہید کردیا ہے۔

فائرنگ کے واقعات سمیت غرب اردن اور القدس میں 15 مزاحمتی کارروائیاں

مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3584 خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان میں دو قتل، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اور مار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔

یہودی شرپسندوں کی فلسطینی نوجوانوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

کل اتوار کے روز صیہونی قابض افواج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے متعدد محلوں میں حملے کیے۔

گذشتہ ہفتے القدس اور غرب اردن میں 203 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران 203 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

دسمبر میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں دو شہید اور 165 گرفتار

"یورپینز فار یروشلم" فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی جاری اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ "اسرائیلی" قابض افواج نے اس دسمبر کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نئے ریکارڈ مرتب کیے۔ قابض فوج کی طرف سے16 اقسام کی 790 خلاف ورزیاں کیں۔

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 فائرنگ آپریشنز، دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکا، 4 مولوٹوف کاک ٹیل حملے، آباد کاروں کے ساتھ 5 مقامات پر تصادم اور 13 مقامات پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے واقعات شامل ہیں۔