چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں آباد کاری

قابض فوج نے بیت المقدس سے6 نوجوانوں گرفتار کرلیے، سینکڑوں گاڑیاں ضبط

صہیونی قابض فوج نے پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ شہر کے مشرق میں واقع الطور قصبے سے 4 اور پرانے شہر سے اور قلندیہ سے ایک ایک فلسطینی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

بیت المقدس میں زبردستی کمرہ مسمار، الخلیل میں سولرپینل غصب

اتوار کے روز اسرائیلی قابض میونسپلٹی نے بیت المقدس کے باشندے عثمان الجاوی کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے باب حطہ محلے میں اپنے گھر کا ایک کمرہ مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

فلسطین کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں نے 41 مقامات پر یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے خلاف مزاحمتی حملے کیے۔

لپید پیش روؤں کے نقش قدم پر، القدس میں یہودی آباد کاری میں تیزی

اسرائیل کے عبوری وزیراعظم یائرلپید کی قیادت میں اسرائیلی قابض حکومت دیگر سابقہ اسرائیلی حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع نہ صرف جاری رکھی ہوئی ہے بلکہ اس میں غیرمعمولی تیزی بھی لائی جا رہی ہے۔

فلسطینی خاندان اپنا مکان خالی کرانے کا فیصلہ معطل کرانے میں کامیاب

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دویک خاندان نے صہیونی حکام کے خلاف اپنی قانونی جنگ میں دشمن کو شکست دیتے ہوئے بطن الھویٰ کے مقام پر واقع اپنے مکان کی مسماری روکنے کا فیصلہ حاصل کیا ہے۔

جوبائیڈن دورہ۔۔ یروشلم میں 2000 نئے یہودیوں کے لیے تعمیراتی منصوبہ

بیت المقدس کے علاقے بیت صفا میں یہودی آباد کاروں کے لیے 2000 مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے کی حماس تحریک نے سخت مذمت کی ہے۔ حماس کی طرف سے یہ مذمتی بیان ایک روز قبل جاری کیا گیا ہے۔

یہودیوں کے دھاوے،فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ میں حاضری کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کے کارکنوں اور سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ میں آج اتوار کو یہودی آباد کاروں کی بار بار دراندازی کا مقابلہ کرنے اور اتوار کو مرکزی دراندازی کے انعقاد کے حوالے سے ان کی آخری کال کو ناکام بنانے پر زور دیا ہے

اسرائیل کی مسلسل کھدائیوں سے مسجد اقصیٰ کی دیواروں میں نئے شگاف

قابض اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کی بنیادوں اور اطراف میں ہونے والی کھدائی کے نتیجے میں الاقصیٰ کے مرکزی نماز ہال کے ستونوں اور دیواروں میں نئے شگاف پڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے 32 نئے منصوبوں کی منظوری

قابض اسرائیلی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا عمل جاری رکھا ہوا ہے

مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا غیرمسبوق منصوبہ تیار

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک غیرمسبوق اور غیرمعمولی منصوبے پرکام کررہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر یہودیوں کو بسانے کے لیے ہزاروں نے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔