جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

مطالبات تسلیم کرنے پرفلسطینی اسیر نے بھوک ہڑتال معطل کردی

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی محمد ابو فنونہ نے قابض انتظامیہ کی طرف سے قید کی تجدید نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما نادر صوافطہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے نادر صوافطہ کی انتظامی قید کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد نادر صوافطہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ انہوں نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج نو روز تک بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

حماس رہ نما کی انتظامی قید کے خلاف 8 روز سے بھوک ہڑتال

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما نادر صوافطہ نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل آٹھ روزسے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید بزرگ حماس رہ نما کی 12 روز سے بھوک ہڑتال

اسرائیل کی ھشارون جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بزرگ اور سینیر رہ نما الشخ جمال الطویل بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج 12 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے نمک اور پانی کے سوا باقی ہرطرح کاکھانا پینا ترک کردیا ہے۔

مسلسل 37 دن سے بھوکے پیاسے فلسطینی پرصہیونی جلادوں کا تشدد

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی زندان میں پابند سلاسل 37 دن سے مسلسل بھوکے پیاسے فلسطینی نوجوان پر صہیونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تشدد کا شکار فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

الشیخ خضرعدنان کی 10 روز سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے زیر حراست رہ نما الشیخ خضر عدنان کی مدت حراست میں مزید 48 گھنٹے کی توسیع کی ہے۔ دوسری طرف الشیخ عدنان مسلسل 10 روز اسے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئےہیں۔

پابند سلاسل 43 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 43 فلسطینی اسیران نے جیلروں کے مظالم اور بنیادی حقوق کی پامالی پر اجتماعی بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

فلسطینی صحافی علا الریماوی نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی صحافی علام الریماوی نے انتظامی قید کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ڈیڑھ ماہ کیےجانے پر قید کے خلاف شروع کی گئی بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی اسیر نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی

اسرائیلی جیل میں مسلسل دو سال سےپابند سلاسل 34 سالہ فلسطینی مصعب الھور نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی اسیر کی 45 روز سے بھوک ہڑتال جاری، حالت تشویشناک

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی عماد البطران نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 45 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ڈیڑھ ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے