جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 123 ویں روز بھی جاری

فلسطینی اسیر ھشام ابو حواس جنکی عمر 40 سال ہے نے بغیر کسی وجہ کے غیر قانونی انتظامی حراست کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال کے 123 ویں روز میں داخل ہو گءے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں دو فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل دو فلسطینی قیدیوں نے نام نہاد انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطینی اسیر113 روزہ بھوک ہڑتال قابض دشمن پر فاتح

کل جمعرات کو قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر ناہد الفاخوری نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 113 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مقداد القواسمی نے دشمن پر بھوک ہڑتال کے ذریعے فتح حاصل کرتے ہوئے رہائی حاصل کرلی ہے۔

اسرائیل بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی زندگی سے کھلواڑ بند کرے:عرب لیگ

عرب لیگ نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی زندگی کو درپیش خطرات پر اسرائیل کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بند کرے۔

اسپتال کے بستر پرجکڑے فلسطینی قیدی کو زبردستی خوراک دینے کی کوشش

اسرائیلی زندانوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں کے امور کے ذمہ دار فلسطینی ادارے ’محکمہ امور اسیران‘ نےبدھ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے تین ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی 24 سالہ مقداد القواسمہ کو زبر دستی خوراک دینے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

فلسطینی قیدی کی اسرائیلی جیل میں 90 روز سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی زندانوں میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری مقداد القواسمی کی بھوک ہڑتال 90 دن سے جاری ہے۔ اسیر کی تین ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث صحت بری طرح خراب ہوچکی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 250 فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال

فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی جہاد کے 250 قیدیوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ فلسطین کی بعض دوسری جماعتوں کے قیدیوں نے بھی بھوک ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔

سرنگ سے فرار ہونے والے قیدی محمد العارضہ نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جلبوع جیل سے فرار ہونے والے ایک فلسطینی اسیر محمد العارضہ نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

بلا جواز انتظامی قید کے خلاف 7 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی عقوبت خانوں میں انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے قید سات فلسطینیوں نے قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

بھوک ہڑتال کرنےوالے دو فلسطینیوں کی حالت تشویشناک

اسرائیلی زندانوں میں انتظامی قید کے ظالمانہ طرز عمل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنےوالے دو فلسطینیوں علا الاعرج اور مقداد القواسمی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔