یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

اسرائیلی عدالتوں سے مزید 8 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالتوں کی طرف سے حراست میں لیے گئے مزید 8 فلسطینی شہریوں کو انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت چھ اور چار ماہ کے لیے پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

بھوک ہڑتال کی فتح پر حماس کی بلال کاید کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف 71 دن تک بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے اور اپنے مطالبات تسلیم کرانےمیں کامیابی پر اسیر بلال کاید، عوامی محاذ اور پوری فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مطالبات تسلیم کئے جانے پر فلسطینی اسیر نے 70 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی

اسرائیلی جیل میں 70 دن مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر بلال کاید نے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ اسیر کی انتظامی حراست کی مدت 12 دسمبر 2016ء کو ختم ہو گی تاہم اس نے معاہدہ طے پانے کے بعد بھوک ہڑتال روک دی ہے۔

فلسطینی احتجاجیوں نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کا مقامی دفتر بند کر دیا

اسرائیلی جیل میں 70 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی بلال کاید کے معاملے میں لا پرواہی برتنے پر فلسطینی شہریوں میں اقوام متحدہ کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

بیت المقدس میں گرجا گھر بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی کے مرکز میں تبدیل

اسرائیلی جیلوں میں صہیونی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ عیسائی برادری بھی پیش پیش ہے۔ اس کا اظہار اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیت المقدس میں عیسائیوں کے مرکزی گرجا گھر میں سیکڑوں افراد نے اسیران سے یکجہتی کے لیے دھرنا دیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ایک اور گروپ کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ اور نا روا رویے کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی میں ریڈ کراس دفتر کے باھر دھرنا

اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری بلال کاید اور دیگر بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ فلسطین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں واقع انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے دفترکے باہر سیکڑوں افراد نے بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا۔

’صہیونی حکام فلسطینی قیدی بلال کاید کو جان سے مانا چاہتے ہیں‘

اسرائیل کی جیل میں 14 سال آٹھ ماہ باضابطہ قید کے بعد انتظامی حراست میں منتقل کیے گئے اسیر بلال کاید کی بھوک ہڑتال تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلال کاید کی بھوک ہڑتال کے معاملے پر اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکام بلال کاید کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے کی اسرائیلی دھمکی

اسرائیلی حکام نے رواں ماہ کے اوائل سے بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے اور بہ زور اس کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 80 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے‘کلب برائے اسیران’ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست اور قید تنہائی کے خلاف بہ طور احتجاج اس وقت بھی 80 فلسطینی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔