یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف مسلسل دو ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر انس شدید کی حالت ابترہونے کے بعد اسے ’’اساف ہروفیہ‘‘ اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامی حراست کی تجدید کے خلاف فلسطینی نوجوان کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی قید میں تجدید کے فیصلے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

اسرائیلی جیل میں دو بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج دو ماہ سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی انتظامیہ نے دونوں اسیران کی انتظامی حراست منجمد کرنے کے باوجود ان کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں دو فلسطینی اسیران کی 61 دن سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 61 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی انتظامیہ نے دونوں اسیران کی انتظامی حراست منجمد کردی ہے اور نابلس کے فوجی کمانڈر کو ان کی انتظامی حراست ختم کرنے کا اختیار دیا ہے۔

قید تنہائی کا شکار الشیخ راید صلاح بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے لیے پُرعزم

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ چھ ماہ سے بلا جواز قید تنہائی کا شکار ہیں۔ انہیں دوسرے قیدیوں سے دور ایک تنگ اور تاریک کوٹھڑی میں ڈالا گیا ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی کی انتظامی حراست کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے 54 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی قیدی کی انتظامی حراست ختم کرنے سے متعلق دائر کردہ درخواست مسترد کردی ہے۔ خیال رہے کہ اسیر احمد ابو فارہ گذشتہ چون روز سے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں قیدبھائی کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیل میں قید ایک اردنی شہری انجینیر منیرمرعی کے بھائی شاہین مرعی نے اسیر بھائی کے ساتھ یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہین مرعی کی بھوک ہڑتال آج ساتویں روز میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

قید تنہائی کے خلاف احتجاجا بزرگ فلسطینی رہ نما راید صلاح کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح نے جیل میں قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید تین فلسطینی سگے بھائیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل تین فلسطینی سگے بھائیوں نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مطالبات پورے ہونے پر دو فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال روک دی

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔