یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

صحافی القیق کی بھوک ہڑتال کے 20 روز، خون کی قے شروع، حالت تشویشناک

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک ہے۔ القیق مسلسل 20 روز بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے اور اس کا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا اور بیٹھنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسیر نے خون کی قے شروع کردی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ سزا کےخلاف بہ طور احتجاج تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

فلسطینی صحافی کی اسرائیل جیل میں دوسری باری بھوک ہڑتال شروع

اسرائیل کی ایک عدالت کی جانب سے زیرحراست فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کو دوبارہ چھ ماہ کے لیے انتطامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیے جانے پر القیق نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

قید تنہائی کا شکار فلسطینی خاتون کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی خاتون نے اسرائیلی جیل میں قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج آج ساتویں روز بھی مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مطالبات تسلیم، انتظامی اسیران نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیلوں میں تین ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی اسیر عمار الحمور کی بھوک ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل!

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر عمار الحمور کی ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے عمار الحمور کی صحت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی کی زندگی خطرے میں، انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے لگ بھگ عرصے سے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی انس شدید کی زندگی خطرے میں ہے۔ اسیر کی زندگی بچانے کے لیے اسے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کی سزا اسرائیلی سپریم کورٹ میں چیلنج

انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیل کی سپریم کورٹ ایک درخواست دائر کی ہے جس میں اسرائیلی جیل میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر کی دوبارہ انتظامی حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسیر عمار حمور گذشتہ 26 دنوں سے صہیونی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی بھوک ہڑتال کے علی الرغم صہیونی انتظامیہ نے ان کی انتظامی حراست کی توثیق کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کی انتقامی پالیسی، بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کی جیل تبدیل

اسرائیلی حکام نے بلا جواز انتظامی حراست کے دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری عمار حمور کو انتقامی پالیسی کے تحت جزیرہ نما النقب کی جیل سے ’عسقلان‘ جیل منتقل کردیا ہے۔

اسیر بھائی سے یکجہتی، بھوک ہڑتالی اردنی شہری نے ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیل میں قید اپنے بھائی سے اظہار یکجہتی کے طور پر طویل عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی شہری نے ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا ہے۔