یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

فلسطینی اسیران کی مطالبات کے حق میں 23 اجتماعی بھوک ہڑتالیں

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کا حق استعمال کرتے رہے ہیں۔ کل 17 اپریل کو بھی ڈیڑھ ہزار فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں 1500 فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال شروع

اسرائیلی زندانوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے شکار ہزاروں فلسطینیوں نے آج سے مرحلہ وار بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ آج 17 اپریل بہ روز سوموار کو فلسطین میں یوم اسیران کے موقع پر 1500 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

انتظامی حراست ختم کرنے کی یقین دہانی، فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال معطل

فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری نے انتظامی حراست ختم کرنے کی یقین دہانی پر بیس روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی اسیر کی صہیونی عقوبت خانے میں 12 روز سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی اسیر محمود علی سعادہ نے گذشتہ بارہ دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں دو فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کےخلاف بھوک ہڑتال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبہ شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی زندانوں میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

انتظامی حراست کے خلاف فلسطینی اسیر کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بھوک ہڑتال معطل ہونے کے بعد اسامہ القیق کا علاج جاری

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کا اسرائیلی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

انتظامی قید ختم کرنےکی یقین دہانی پراسیرابواللیل کی بھوک ہڑتال معطل

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شہری جمال ابو اللیل نے موجودہ انتظامی حراست کے بعد سزا کی تجدید نہ کرنے کی یقین دہانی پر بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں صہیونی عدالت کی توثیق

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر محمد القیق کی انتظامی قید سزا کی باقاعدہ توثیق کی ہے جس کے بعد قابض فوج کو القیق کو پابند سلاسل رکھنے کا آئینی اور قانونی جوازو مل گیا ہے۔